وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بجلی کے بلات کے انراخ میں حالیہ اضافے پر عملدر آمد فوری طور روک دیا ہے۔جن صارفین نے بجلی کے بلز جمع کراو دئیے ہیں انہیں اضافی رقم واپس کی جاۓ گی اور جن صارفین نے بل ابھی جمع نہیں کرواۓ وہ مقامی ریونیو افسران کے پاس جا کر اپنے بل درست کروا لیں نیز بجلی بل جمع کراونے کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے،اس معاملے پر غور کیلیے موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ پندرہ ایام میں اپنی سفارشات حکومت / آزادکشمیر کابینہ کو پیش کرے گی ۔کمیٹی میں وزراء حکومت میاں عبدالوحید ،عبدالماجد خان ،فہیم ربانی ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری برقیات اور سیکرٹری مالیات شامل ہیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
