مظفرآباد(پی آئی ڈی)15اگست 2023
چیئرمین احتساب بیورو آزادکشمیر سردار نعیم شیراز نے احتساب بیورو کی نوتعمیر کردہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔ عمارت 62.231ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ ۔ اس موقع پر چیئرمین احتساب بیورو نے نو تعمیر شدہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مقررہ مدت سے پہلے عمارت کی تعمیر کا کام مکمل کرنے پر محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاسنگ اور کنٹریکٹرکی کارکردگی کو سراہا۔ ایکسیئن عمارات راجہ سعید نے اس منصوبہ کے حوالہ سے چیئرمین احتساب بیورو کو بریفنگ بھی دی

