وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے پاکستان کے نامزد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے نگراں وزیراعظم پاکستانی عوام کی خواہشات پر پورا اْتریں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نامزد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت کا انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے، چھوٹے صوبے سے نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کا فیصلہ اچھی روایت ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
