سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد آمد۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے ہمراہ سابق معاون خصوصی امتیاز شاہین،سابق معاون خصوصی احمد صغیر،سابق چیئرمین پی ڈی اے (PDA) ارشد نیازی،سابق معاون خصوصی یاسر مشتاق، عمران یاسین، طاہر سلطان، حسان فہیم عباسی، راجہ قمر الزمان میڈیا کوارڈینیٹر ہمراہ سابق وزیر اعظم، شبریز صابر سابق پولیٹیکل سیکرٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
