وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران عوام کے نقصانات کے ازالے اور بروقت معاوضہ جات کی ادائیگی وسائل فراہم کررہے ہیں۔متاثرین کی مشکلات کا احساس ہے پہلی ترجیح انکو ریلیف فراہم کرنا ہے،حکومت اپنے وسائل کے مطابق متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، کوہالہ مظفرآباد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،مظفرآباد دومیشی میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لیے متبادل اراضی تجویز ہو چکی ہے، مکانوں کی تعمیر میں معاونت کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ انتظامیہ حالیہ موسم کے دوران لوگوں کی موثر رہنمائی یقینی بنائے، عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں انہیں ریلیف فراہم کیا جائے، مشکل مالی حالات میں مون سون سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ دومیشی میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی جلد از جلد متبادل جگہ پر منتقلی یقینی بنائی جائے گی۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے آزادکشمیر بھر میں جو نقصانات ہوئے ہیں انکا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رابطہ سڑکات کو جلد از جلد کھولا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
