صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی کیونکہ بھارت میں مودی سرکار کشمیریوں کے ساتھ ساتھ خود بھارت میں بھی اقلیتوں پر ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہے اور مسلمانوں، سکھوں کے بعد اب ریاست منی پور میں بھی عیسائیوں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کر دی ہے جس طرح مودی نے گجرات میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی تھی ریاست منی پور جہاں پر بھی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی حکومت ہے نے عیسائیوں پر ظلم کی انتہاء کر دی ہے جس پر یورپی یونین بھی تلملا اُٹھی ہے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا نوٹس لے، اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات سمیت عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا۔ جبکہ آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اوروزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
