آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کی رکن پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ دارالحکومت مظفرآباد کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کی طرز پر خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کی رکن پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ دارالحکومت مظفرآباد کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کی طرز پر خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی اور دیگر ضرورت کے لیے ان فنڈزکو استعمال میں لایا جا سکے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے آٹے کے بحران کے خاتمہ کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ بیوہ خواتین کو آٹے کی فراہمی کے لیے ترجیح دی جائے تاکہ انکے گھروں تک آٹا فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ اسوقت مظفرآباد شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے تباہی کی ہے ایسے وقت میں اگر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس فنڈز ہوتے تو وہ بہتر انداز میں اس ڈیزاسٹر سے نبرد آزما ہو سکتے۔ مظفرآباد کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کے لیے سی ڈی اے طرزپر خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آٹے کے بحران کی کمی کو پورا کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر کے اقدامات کو سراہتے ہیں لیکن خواتین کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مستحق خواتین کو انکی دہلیز تک آٹا فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ انکے مسائل حل ہو سکیں۔

Share This Post

More To Explore