وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے مون سون کے جاریہ سیزن کے دوران انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران الرٹ رہا جائے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں، لینڈ سلائیڈنگ والی جگہوں پر مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور راستوں کھلا رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی انتظامیہ، ایس ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، محکمہ شاہرات و دیگر ادارے باہمی کو آرڈینیشن یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران آزادکشمیر کا رخ کرنے والے سیاحوں کی رہنمائی یقینی بناتے ہوئے انہیں راستوں کی صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
