نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے 37 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد نے جمعہ کے روزسول سیکرٹریٹ مظفرآباد کا دورہ کیا۔ وفد کوآزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کشمیر کی تاریخ،قانونی حیثیت، وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کے آئینی اور قانونی روابط، مسئلہ کشمیر، آزادکشمیرحکومت کے انتظامی و آئینی ڈھانچے، قانون سازاسمبلی،سوشل اکنامک ڈویلپمنٹ،خطہ کی ڈیمو گرافی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہاکہ آزادکشمیر میں بہترین انتظامی سیٹ اپ موجود ہے۔خطہ میں ٹورازم اور ہائیڈل کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔حکومت آزادکشمیر پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسوقت ریاست کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ واٹرشیڈ مینجمنٹ کی اشد ضرورت ہے اور جنگلات کے کٹاو اور ان میں لگنے والی آگ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔حکومت آزادکشمیر ان تمام چیلنجز سے نبرآزما ہونے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
