آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید(نشان حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید(نشان حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید(نشان حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔کیپٹن کرنل شیر خان کے یوم شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور ان کے مٹھی بھر ساتھیوں نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوے مردانہ وار لڑتے ہوے قربانی پیش کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قوم کو ایسے بیٹوں پر فخرہے جو اپنی جان کو دھرتی پر وار دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا شہید کرنل شیر خان کی۔بہادری کا اعتراف خود دشمن ملک نے بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ سبز ہلالی پرچم کی حفاظت کرنے کیلیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کسی صورت بھی نہیں بھولنا ہے اور اپنے اندر۔بھی قربانی کا یہی جذبہ پیدا کرنا ہے

Share This Post

More To Explore