وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے عیدالاضحی اپنے آبائی ضلع بھمبر میں ادا کی،جامع مسجدانوارالحق میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نمازیوں واہل علاقہ سے عیدملے،عوام میں گھل مل گئے،

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے عیدالاضحی اپنے آبائی ضلع بھمبر میں ادا کی،جامع مسجدانوارالحق میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نمازیوں واہل علاقہ سے عیدملے،عوام میں گھل مل گئے،عید قربان کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی طرف سے مسلم امہ،مقبوضہ کشمیرکیمسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔وزیراعظم نے جذبہ ایثارو قربانی کو فروغ،انسانیت کی قدر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عالم اسلام،پاکستان،ریاست آزادجموں و کشمیرکے تمام باسیوں کو عید الاضحی کی مبارک دی،اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے بکرے کی قربانی دی۔

بھمبر(پی آئی ڈی)01جولائی 2023

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق نے سانحہ یونان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و صدمے کااظہار کرتے ہوئے کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی اور ڈی آئی میرپور ڈاکٹرخالدمحمودچوہان کو ہدایت کی ہے کہ مذکوہ ڈویژن میں جہاں بھی انسانی سمگلرز،ایجنٹس یا انکے سہولت کار موجود ہیں انکے خلاف سخت کاروائی جاری رکھیں۔ضلع میرپور،کوٹلی اور بھمبر کی انتظامیہ ایسے ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لائے،کشتی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کادکھ ناقابل برداشت ہے۔پولیس مجسٹریٹس اورقانون نافذکرنے والے ادارے انسانی سمگلرزکے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں۔بطور سربراہ ریاست آزادجموں و کشمیرمیری ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال کاتحفظ یقینی بناوں۔وزیراعظم کوکمشنر اور ڈی آئی جی میرپور ڈویژن نے ابتک کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہاکہ تحصیل و گاوں سطح پرایسے  ایجنٹس اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائیں خو خفیہ طور پر عوام کو گمراہ کرکیموت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔

Share This Post

More To Explore