آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے میں ہونے والے جانی نقصان جن میں زیادہ تر پاکستانی اور کشمیری تھے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وزارت خارجہ سے رابطہ کاری کیلیے آفیسر کو مقرر کیا جائے تاکہ حادثے میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کے جسد خاکی واپس لانے کیلیے انتظامات کئے جا سکیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
