میر پوریونیورسٹی میں مستحق اور ہونہار طلبا و طالبات کو وظائف کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہووائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آزاد کشمیر کے طلبا کے لئے 750 ملین روپے کی رقم سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کی بد ولت اب آزاد کشمیر کے ہونہار طلبہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں پیچھے نہیں رہیں گے۔انہوں کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں مستقبل کی بھاگ ڈور نو جوانوں نے ہی سنبھالنی ہے اگر آج ہم انہیں تعلیم کے میدان میں وسائل مہیا کر یں گے تو ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہو گا اور یہ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کر کے ملک و قوم اور اپنے خاندان کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید کا دامن مت چھوڑیں۔اب معاشی مشکلات کیوجہ سے آپ کا تعلیمی سفر کبھی ختم نہیں ہو گا بلکہ جاری رہے گا۔انہوں نے پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پاکستان میں ایک روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوا ہے۔ پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ پاکستان کی تاریخ میں پہلا انڈومنٹ فنڈ ہے اور اس نے جس طرح اپنی کامیابی کا لوہامنوا یا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نے ناصرف پنجاب کے سرکاری اداروں کے لئے کار کردگی کی اعلی مثال قائم کی ہے بلکہ پاکستان کے دوسرے صوبے بھی اس کی تقلید میں اپنے ہاں پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ کی طرز کے ادارے قائم کیے ہیں اور پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ ان سب کی تکنیکی اور انتظامی مدد میں پیش پیش ہے۔آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا انڈومنٹ فنڈ اس تعاون کی زندہ مثال ہے اگر پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ کا تعاون اس میں شامل نہ ہوتا تو ہمارے لئے مشکل تھا کہ ہم اتنی کامیابی سے اس کو چلا سکتے انہوں نے پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ اور حکومت پنجاب کا اس تعاون کے لئے شکر یہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا ہے مستقبل میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور حکومت پنجاب کا مثالی تعاون جاری رہے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
