صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس طرح وجود میں آئی تھی اسی طرح خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرتی جا رہی ہے اور آیندہ انتخابات تک یہ تانگہ پارٹی بن جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن ریاست پر کبھی حرف نہیں آنے دیا نازک ترین حالات میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ریاست جو بچایا انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور صدر آصف علی زرداری نے قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنائے جانے والے مقدمات کا سامنا کیا لیکن ریاستی اداروں پر کبھی آنچ نہیں آنے دی یہاں تو عمران خان نامی فتنہ کی صرف گرفتاری ہوئی تو ان لوگوں نے آرمی تنصیبات پر حملے کیے اور شھداء کی توئین کی یہ ناقابل معافی جرم ہیں یہ پاکستانی عوام کی توئین ہیں ادارے ہمارے ہیں ریاست ہماری ہے فوج ہماری ہے ریاست ہے تو سیاست بھی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین قانون اداروں کا احترام کیا ہے اور ملک کے لیے قربانیوں کی ناقابل فراموش تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک انتہائی احسان فراموش شخص ہے جس نے بھی اس پر احسان کیا سب سے پہلے اس کا نشانہ بنا انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جو ملک میں خانہ جنگی کا ایجنڈا لیکر آیا ہے جو ناکام بنا دیا جائے گا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
