چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت انتخابی فہرستوں کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فارو ق نیاز، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود، الیکشن کمشنرسردار ندیم خان، ڈپٹی سیکرٹری محمد اشفاق عباسی اور تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے


چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت انتخابی فہرستوں کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فارو ق نیاز، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود، الیکشن کمشنرسردار ندیم خان، ڈپٹی سیکرٹری محمد اشفاق عباسی اور تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشیدسلہریا نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرز پر کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کا عمل شروع کیا جارہا ہے، ضلعی افسران اس سلسلہ میں لوگوں کو آگاہی دیں۔نادرا اپنے ریکارڈ کے مطابق تیار کردہ نئے شناختی کارڈ کا ڈیٹا کمیشن ہذا کو ارسال کرے گا اور کمیشن ہذا یہ ڈیٹا اپنے ضلعی دفاتر کو فراہم کرے گا اور ضلعی دفاتر ڈیٹا کی نوعیت کے پیش نظر اندراج /اخراج اور منتقلی عمل میں لائیں گے۔ اس سارے عمل میں ڈیٹا انٹری ہونے کے بعد متعلقہ رجسٹریشن آفیسر اس ڈیٹا انٹری کی تصدیق کرے گا اور رجسٹریشن آفیسر کی تصدیق کے بعد وہ انتخابی فہرست کا حصہ بن جاے گا۔ نادرا اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے عملہ کی تربیت بھی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو کہ منظور ہو چکاہے اور اب نادرا کے ساتھ معاہدہ کر کے انتخابی فہرست ہا کی تیاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے افسران محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ لیزان رکھتے ہوئے فوت شدگان کا ڈیٹا حاصل کریں۔ انتخابی فہرستوں کے سیٹ جو کہ ضلعی دفاتر کو فراہم کیے گئے تھے کی تفصیل اور انتخابی فہرستوں کی فروخت کی مدمیں آمدن بارے تفصیل پندرہ روز میں الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات 2021اور بلدیاتی انتخابات 2022کے دوران اضلاع میں تقسیم کئے گئے بیلٹ باکسز کے حوالہ سے تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں اور اگر بیلٹ باکسز کسی متعلقین کے ذمہ بقایا ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس لیا جائے۔ سینئر رکن الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن سے قبل فراہم کردہ پیشگی رقم کا حساب بھی الیکشن کمیشن کو پندرہ روز میں ارسال کیا جائے۔

Share This Post

More To Explore