پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 34 ویں نیثنل گیمز کی کھیلوں کا آغاز ہو گیا۔آزاد جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کے 91 رکنی دستے کی قیادت ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات خان کر رہے ہیں۔آج کھیلوں میں جوڈو اور سکواش کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،آزادکشمیر سپورٹس بورڈ کے آفیشل محمد یاسین خان ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس(ڈپٹی چیف ڈمیشن)،لیاقت عزیر،محمد رضوان نے محمد ارشد صدر بلوچستان سکواش ایسوسی ایشن کو آزادکشمیر کا جھنڈا بھی پیش کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
