مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونیوالی دو روزہ G-20 ممالک کی کانفرنس کے انعقاد پر حکومت آزاد کشمیر کی اپیل پر ریاست بھر کی طرح نیلم میں بھی بھر پوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔“یوم احتجاج“ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آٹھمقام احاطہ کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی عمائدین، تاجر، وکلاء، صحافی، طلبہ اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ 

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونیوالی دو روزہ G-20 ممالک کی کانفرنس کے انعقاد پر حکومت آزاد کشمیر کی اپیل پر ریاست بھر کی طرح نیلم میں بھی بھر پوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔“یوم احتجاج“ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آٹھمقام احاطہ کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی عمائدین، تاجر، وکلاء، صحافی، طلبہ اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی بنتل چوک سے ہوتی ہوئی مرکزی  بازار سے گزری جو لاری اڈہ پہنچ کر بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ شرکاء ریلی نے بینرز، پلے کارڈ اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء ریلی G-20کانفرنس کے بائیکاٹ اور ہندوستان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں G-20کانفرنس کا انعقادکشمیریوں کے ساتھ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے بھارت عالمی دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نیشرکاء ریلی سمیت کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی  اور ان کی پر امن جدو جہد کے لئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے احتجاجی ریلی میں شریک عوامی منتخب نمائندوں، سیاسی عمائدین، ضلعی انتظامیہ، وکلاء، صحافی، انجمن تاجران، طلبہ اور سول سوسائٹی کا کامیاب احتجاجی ریلی کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔احتجاجی ریلی سے چئیرمین بلدیہ سید تجمل حسین، ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ افتخار، ڈسٹرکٹ کونسلر نمبردار لیاقت، چیئرمین یونین کونسل نیلم/نگدر خواجہ انیس علی، امیر جماعت اسلامی عنایت علی قاسمی، رہنما مسلم لیگ ن عبد الشکور بانڈے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ ذاکر، صدر انجمن تاجران عبد الرشید اعوان و دیگر نے کانفرنس کے بائیکاٹ پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اپنے سفارتکاروں کے ذریعے  G-20 کے دیگر ممالک سے مطالبہ کرے  کہ وہ متنازعہ علاقے میں منعقدہ اجلاس کا فی الفور بائیکاٹ کریں۔  بھارت کی جانب سے سری نگر میں G-20 کانفرنس کو مسترد کرتے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر سے کسی طور دستبردار نہیں ہوں گے۔ مقررین نے پاکستان کی کشمیر کے متعلق دو ٹوک اور واضح موقف اور خارجہ پالیسی پر مکمل اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرے  کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور G-20 کانفرنس کو سرینگر کے بجائے انڈیا میں منتقل کروائیں۔ آخر میں تحریک اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا  کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور G-20 کانفرنس کو سرینگر کے بجائے انڈیا میں منتقل کروائیں۔ کشمیر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

Share This Post

More To Explore