ناظم اعلی تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال کی شاندار خدمات کے اعتراف میں محکمہ اطلاعات اور صحافی برادری کے زیر اہتمام بدھ کے روز ضلعی دفتر تعلقات عامہ نیلم میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گی

 ناظم اعلی تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال کی شاندار خدمات کے اعتراف میں محکمہ اطلاعات اور صحافی برادری کے زیر اہتمام بدھ کے روز ضلعی دفتر تعلقات عامہ نیلم میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر مشکل ترین حالات میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے والے میڈیا ورکرز کی مشکلات کا احساس ہے۔ ضلعی دفاتر کے استحکام کے بعد اگلے مرحلے میں ترقیاتی سکیم“کنسٹرکشن آف ڈسٹرکٹ پریس کلب”کے تحت نیلم پریس کلب کو ضروری سہولیات فراہم کریں گے۔   انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آنکھ کان ہیں، ان کی نشاندھی پر انتظامیہ عوام کی بہتر خدمت کر سکتی ہے۔  لائن آف کنٹرول پر رپورٹنگ کے دوران میڈیا ورکرز پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ صحافی ملکی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی اداروں کی کارکردگی کو اجاگر کریں۔ محکمہ اطلاعات حکومت کا چہرہ ہے ضلعی دفتر کو جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے لیٹیسٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا ہے، الحمدللہ ضلعی دفاتر کے پاس پیشہ روانہ ذمہ داریاں بہتر طریقے سے پوری کرنے کیلئے وسائل موجود ہیں۔ ریاست کے ان وسائل کی حفاظت کیلئے انتظامیہ ضلعی دفتر تعلقات عامہ کیلئے الاٹ عمارت کو واگزار کرائے تاکہ اس کی مرمتی کروا کر اس میں شفٹنگ کی جاسکے۔ محکمہ اطلاعات اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے آپس میں مل جل کر کام کریں۔ نیلم سیاحتی خطہ ہے یہاں آئے روز قومی اور بین الاقوامی وفود اور حکومتی نمائندوں نے وزٹ کرنا ہوتا ہے۔ محکمہ اطلاعات اور پریس کلب حکومت کا چہرہ ہے یہاں جو آئیں گے وہ حکومت کا اچھا تاثر لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سروس کے دوران حکومت کی نیک نامی کیلئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اور محکمہ اطلاعات کی بہتری کیلئے کام کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود، ڈی ایف سی ابرار احمد میر، ضلعی آفیسران، میڈیا ورکرز کا تقریب آمد پر جبکہ ممبر بورڈ آف گورنر حیات اعوان، سابق صدر پریس کلب جاوید اسداللہ، آفیسر اطلاعات محمد حنیف اور سپورٹنگ سٹاف کا ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی خدمات کو اپنی کامیاب سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں پریس فاؤنڈیشن ایک فعال ادارہ بنا۔ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفیسر اطلاعات محمد  حنیف نے ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال کو اپنی شاندار سروس پوری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ہمیشہ رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تحفہ پیش کیا۔ تقریب سے ممبر بورڈ آف گورنر حیات اعوان اور سابق صدر پریس کلب جاوید اسد اللہ نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ریاست بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ہر دو مقررین نے لائن آف کنٹرول کے علاقے میں کام کرنے والے میڈیا ورکرز کے مسائل اور مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کا نیلم آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔تقریب میں ناظم اطلاعات راجہ امجد منہاس، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر انجینئر ابرار احمد میر، اسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام آٹھمقام محمد نواز ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس سید مبشر گیلانی، سینئر صحافی جنگ گروپ خواجہ فیاض حسین، نیلم پریس کلب اورپریس فاؤنڈیشن کے ممبران اور محکمہ اطلاعات کے سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے صحافیوں سے ملاقات کی اور انکے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے صحافیوں کے ہمراہ سیاحتی مقام کیرن / اپر نیلم کا دورہ بھی کیا۔

Share This Post

More To Explore