محکمہ زراعت آزادکشمیر کے حال ہی میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبہ بعنوان Promotion of Olive Cultivation in AJ&Kکے تحت جنگلی کہو کے پودوں پر اعلیٰ اقسام کی زیتون کی پیوندکاری کا آغاز ہوگیا۔ منصوبہ کے تحت زیتون کیلئے موزوں علاقوں میں تین سال کے دوران آزادکشمیر بھر میں زمینداران کے تعاون (فارمرشیئر%35)سے 100,000 سے زائد اعلیٰ اقسام کے پودہ جات باغات کی صورت میں نصب کئے جائیں گے، 225,000 سے زائد جنگلی کہوکے پودوں کو پیوندکاری کے ذریعے اعلیٰ اقسام کے زیتون کے پودہ جات میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ 500 سے زائد زمینداران کو زیتون کے پودہ جات کی تنصیب، پیوندکاری اور زیتون سے مختلف مصنوعات کی تیاری کے حوالہ سے تربیت ہا بھی فراہم کی جائیں گی۔ آزادکشمیر میں پیدا ہونے والے زیتون سے تیل نکالنے کیلئے Olive Oil Extraction Unit نصب کیاجائے گا۔ منصوبہ کے تحت گزشتہ روز محمد زرین خان، ناظم زراعت توسیع مظفرباد نے پیوندکاری کا افتتاح یونین کونسل چھتر دومیل موضع سبڑی ضلع مظفرآباد میں کیا۔ سیدغلام مرتضیٰ گیلانی، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر / پراجیکٹ انچارج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ منصوبہ کا مقصد آزادکشمیر کو زیتون کی پیداوار میں خود کفیل بنانا ہے۔ زیتون کی افادیت و اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کی جانب سے شروع کئے جانے والا یہ منصوبہ ریاست کی زرعی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جوموجودہ معاشی حالات میں آزادکشمیر کے زمینداران کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔
ناظم زراعت توسیع مظفرآباد کی جانب سے زمینداران سے اپیل کی گئی کہ جاریہ سرگرمیوں میں دلچسپی لیتے ہوئے زیتون کی قلمکاری کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے جاوید ایوب سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی و سمال ڈیمز کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی دلچسپی اور کاوش سے یہ اہم منصوبہ منظور ہوا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
