چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے مقبوضہ سرینگر میں ہندوستان کی جانب سے جی 20 کانفرنس کے انعقاد پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا

چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے مقبوضہ سرینگر میں ہندوستان کی جانب سے جی 20 کانفرنس کے انعقاد پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین،اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں سردار یعقوب، فیصل راٹھور،جاوید ایوب، میاں وحید، جاوید بڈھانوی، قاسم مجید، بازل نقوی، نبیلہ ایوب، عامر یاسین اور سردار ضیاء قمر نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ بھی ہمراہ تھے ہندوستان میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کا مقبوضہ سرینگر میں انعقاد کشمیریوں کیلئے ناقابل قبول ہے،پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کے دوران مظفرآباد اور باغ کے دورے کی دعوت بھی دی۔آپ ضلع مظفر آباد اور ضلع باغ میں تشریف لائیں اور کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی باغ اور مظفرآباد کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں کو ہدایت دی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پی پی پی آزاد کشمیر کی دعوت پر مہاجرین سے ملاقات کریں گے، سول سوسائٹی سے بھی رابطے ہوں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری باغ، آزاد کشمیر میں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔

Share This Post

More To Explore