آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی ،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ ،سیکرٹری صحت میجر جنرل ظہیر اختر ،ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر سردار آفتاب حسن خان و دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے ہسپتالوں میں سٹی سکین اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی سہولت فراہم کی جائے گی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر بھر میں تمام ہسپتالوں میں فوری طور پر بائیو میٹرک حاضری سسٹم فوری طور پر نافذ کیا جائے ۔انہوں نے آزادکشمیر بھر میں بڑے ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے ہسپتالوں میں بنیادی ضروریات پورا کرنے کیلیے موثر ورکنگ پروسیجرز تیار کئے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت عامہ سٹیٹ آف دی آرٹ ایمبولینسز کی خریداری کیلیے اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ رولز اور پروسیجرز کو عوام کی سہولت کیلیے آسان بنایا جائے ،انہوں نے سرکاری ملازمین کے لئے میڈیکل اٹینڈینٹ رولز کے تحت علاج معالجے کیلیے بروقت انتظامات اور اخراجات کی فوری ادائیگی کے لئے ضروری ترامیم کی بھی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ علاج معالجے پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی سات دن کے اندر کرنے کیلیے پروسیجرز کو اپنایا جائے،اس حوالے سے سیکرٹری صحت عامہ اور سیکرٹری قانون سفارشات مرتب کر کے حکومتی منظوری حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک علاج معالجہ کیلیے ریفنڈ کے طریقہ کار کو بھی آسان بنایا جائے اور کوئی بھی فائل وزیراعظم کی منظوری کیلیے ارسال نہ کی جائے بلکہ اس کی متعلقہ سیکرٹری منظوری دے تاکہ لوگوں کو فائدہ ہو ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں کا پینل نوٹی فائی کیا جائے اور جملہ اخراجات کی ادائیگی سیکرٹری محکمہ کی منظوری سے ہو اس حوالے سے متعلقہ قواعد میں ترمیم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ علاج معالجہ کی صورت میں 20 فیصد کٹوتی کو ختم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے۔ ۔اس سے پہلے سیکرٹری صحت عامہ نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو محکمے سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی
—

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
