پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ہیلتھ کیئر کمیونٹی میرپورکے زیر اہتمام ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ،پرنسپل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر،ڈیم ایم ایس ارم بتول،پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اعجاز راجہ،صدر بار کامران طارق ایڈووکیٹ،نائب صدر بار چوہدری عاشق حسین ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سردار فضل رازق ایڈووکیٹ، جائنٹ سیکرٹری بار فیصل عثمان ایڈووکیٹ، افسر مال تنویر السلام بھٹی،پیرا میڈیکل کے ساجد محمود،سپرٹینڈنٹ سید رجب شاہ کے علاوہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل و نرسنگ سٹاف سمیت سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل تھے۔شرکاء ریلی پاک فوج زندہ آباد،یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے،پاک فوج ہماری سرحدوں کی امین ہے،پاک فوج کوسلام،پاکستان زندہ آباد،ہم پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔شرکاء ریلی نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کی جرات،بہادری اور دیگر کارہائے نمایاں درج تھے جبکہ ہاتھوں میں پاکستان اور آزادکشمیرکے پرچم اٹھا رکھے تھے۔شرکاء ریلی زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے چوک شہیداں پہنچے جہاں شرکاء نے ریلی سے خطاب کیا۔ریلی سے پرنسپل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر،ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ،صدر بار کامران طارق ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار سردار فضل رازق، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ، افسر مال تنویر السلام بھٹی، ڈاکٹر عدنان مرغوب نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہماری ریاست اور سرحدوں کی محافظ ہے۔پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاک فوج کی عزت و تکریم ہمار ے ایمان کا حصہ ہے۔ ملک میں جب بھی جنگ ہو یا امن میں یا پھر ملک میں کوئی آفت ٹوٹ پڑے تو مسلح افواج پاکستان نے ہمیشہ وہ لازوال قربانیاں دیں ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن آج کچھ لوگ مسلح افواج پاکستان کے کردار پر داغ لگا رہے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کیا۔بھارتی جارحیت کے خلاف منہ توڑ کر جواب دیے۔گزشتہ سال ایبٹ آباد پر بھارتی فضائیہ کی طرف سے حملے کے جواب میں بھارتی طیاروں کو آزادکشمیر کی زمین پر مار گرایا اور ابھی نندن کو گرفتار کر کے دنیا کو دکھایا کہ کوئی بھی وطن عزیز کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔انھوں نے کہاکہ پاک فوج 22کروڑ عوام کی فوج ہے۔افواج پاکستان کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے اور نہ ہی اس طرح کے حملے کیے جائیں کہ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے کا مورا ل کمزور پڑے۔بعدازاں شرکاء نے تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی، پاکستان کی سلامتی ترقی،خوشحالی،مسلح افواج پاکستان کے شہداء،غازیوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
