وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے آزاد جموں و کشمیرکے معروف کارباری شخصیت سہیل یونس کی کشمیر ہاؤس میں ملاقات اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے آزاد جموں و کشمیرکے معروف کارباری شخصیت سہیل یونس کی کشمیر ہاؤس میں ملاقات اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کے ساتھ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقع فراہم کے لئے آئی ٹی کی تعلیم کو فروغ دیں گے،میرپور شہر کی سڑکوں کی بہتری،گندم کے بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر حکومت خطہ میں انقلابی تبدیلیاں لائے رہی ہے۔ گڈ گورننس کے لئے اٹھائے کے اقدامات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں،ریاستی وسائل پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیا جائے۔حکمرانوں کے شاہانہ انداز اور وسیع پروٹوکول کو ختم کرکے سادگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔قانون و آئین کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ریاست کا مستقبل روشن ہو اور یہ خطہ تعمیر وترقی کے لحاظ سے بھی مثالی خطہ بن سکے۔انہوں نے کہاکہ میرپور سارے آزاد کشمیر میں واحد صنعتی شہر ہے یہاں کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے ایسی منصوبہ بندی کریں گے تاکہ یہاں انڈسٹریز کو فروغ ملے اور بیرون ممالک سے بھی لوگ یہاں سرمایہ کاری کریں اس سے اوورسیز کا سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بڑھے گا۔

Share This Post

More To Explore