آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 ارب روپے سے زائد کی ریلیز سے ریاست میں ترقی کا پہیہ چلے گا جس سے مالی  مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔تمام محکمے عوام کے خادم ہیں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے


آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 ارب روپے سے زائد کی ریلیز سے ریاست میں ترقی کا پہیہ چلے گا جس سے مالی  مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔تمام محکمے عوام کے خادم ہیں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور دفاتر میں ان کے کام آسانی سے ہوں۔عوام کا خادم ہوں عہدے میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اصل کام مخلوق خدا کی خدمت ہے جس کے لئے کمربستہ ہوں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس میں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو چلانے کے لیے مالی حالت کا استحکام ضروری ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے ریاست میں ترقی کا پہیہ جو رکا ہوا تھا پھر سے چل پڑا ہے  انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود ہر ریاست کے فنڈز خرچ ہونے چاہیں عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ان کی ہی ترقی پر خرچ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ عوام کی شکایات کی داد رسی کریں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں انہیں الجھایا نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہیں دفتروں میں بھی ان کے مسائل حل نہ ہوں گے تو وہ کدھر جائیں گے،ہر ادارہ اس حوالے سے جوابدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم میں بھی اپنے شہریوں کے سامنے جوابدہ ہوں۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں آپ حقیقی بدلاؤ  دیکھیں گے  جو آپ کو ہر محکمے میں نظر آئے گا۔لوگوں نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کئے اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ آپ کا خاندان گزشتہ پانچ دہائیوں سے سیاست میں ہے اور عوام کی خدمت ہی انکا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے وزیراعظم کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Share This Post

More To Explore