ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں انتظامیہ کے دفاتر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اچانک حاضری کی پڑتال کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر،افسر مال،تحصیلدار،نائب تحصیلدار،سرکل آفس اور فیلڈ سٹاف کے دفاتر کی پڑتال کی۔دوران پڑتال دفاتر میں حاضری کے تسلی بخش ہونے پر جملہ انتظامی افسران اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے افسران اور ملازمین کو دوسرے دفاتر کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے جب انتظامیہ کے افسران اور ملازمین دفتری ڈیسپلن کی پابندی کریں گے تو دوسرے دفاتر کے ملازمین بھی حاضری کی پابندی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے گڈ گورننس کے قیام کے لئے ہدایات پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے جس کے لئے انتظامی افسران خود بھی عملدرآمد کریں اور اپنے ماتحت ملازمین کو بھی حاضری سمیت قانون و ضوابط کا پابند بنائیں۔انھو ں نے ہدایت کی وہ حاضر ی کی روٹین کو اپنا معمول بنا ئیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جا ئے گی ایسے ملا زمین جن کو چھٹی کی ضرورت ہو وہ پیشگی اپنی رخصت منظور کر واکر چھٹی کا استفادہ حاصل کر یں بصورت دیگر ان کے خلاف ضابطہ کی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
