آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایات پر ضلع حویلی /کہوٹہ میں گڈ گورنیس،سرکاری دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری, پرائس کنٹرول کمیٹیوں ڈسٹرکٹ و تحصیل کی سطح پر بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ, دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم کی فعالیت کے لیے اقدامات کا عمل تیزی سے شروع کر دیا 

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایات پر ضلع حویلی /کہوٹہ میں گڈ گورنیس،سرکاری دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری, پرائس کنٹرول کمیٹیوں ڈسٹرکٹ و تحصیل کی سطح پر بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ, دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم کی فعالیت کے لیے اقدامات کا عمل تیزی سے شروع کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر حویلی ساجد اسلم  ایس ایس پی حویلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  زنانہ و مردانہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر  روزانہ کی بنیاد پر  اپنے متعلقہ دفاتر میں وزیر آزاد کشمیر کے حکامات پر سختی سے عمل درآمد کروا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ساجد اسلم  نے تمام متعلقہ محمکہ جات کے فیسران کو  ھدایات جاری کی ہیں کہ وزیراعظم آ زاد کشمیر  کی ھدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے  تمام محکمہ جات کے افسران گڈ گورنیس, سادگی کفایت شعاری کا عملی نمونہ پیش کریں، اور دفاتر میں اپنی حاضری کو یعقنی بنائیں۔تمام محمکہ جات کے افسران گاڑیوں کا بے جا استعمال سے گریز کریں اور سرکاری وسائل کو رب تعالیٰ کی امانت سمجھاتے ہوئے دیانتداری سے استعمال کریں دفاتر میں آنے والے سائلین کو عزت دیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ اختیارات رب تعالیٰ کی امانت ہے کرسی پر بیٹھ کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنا خدا کے ہاں عظیم کام ہے

Share This Post

More To Explore