آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر آزاد صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور معلومات تک رسائی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہ ملک کی ترقی، جمہوریت کی بقا اور معاشی ترقی کے لیے پریس فریڈم ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم آج کے دن سچ بولنے والوں کے حوصلے کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے خوف زدہ ہونے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاشروں کے اندر آزاد میڈیا کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔یومِ آزادی صحافت کے حوالے سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے صحافت کے درخشندہ ستاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد اور غیر جانبدار پریس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوام کو معلومات تک رسائی حاصل ہے اور یہ علم ہی طاقت ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
