آزادکشمیر کے سینئر بیو روکریٹ سیکرٹری حکومت فیاض علی عباسی اور زرعی ترقیاتی بنک کے منیجر ذوالفقار علی عباسی کے والد ماجد عنایت اللہ عباسی مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ جا ری۔ آزادکشمیر کے سیکرٹری حکومت چوہدری محمد طیب، ادریس عباسی، خواجہ احسن، سیکرٹری سی بی آر راجہ باصل صدیق،کمشنر چوہدری شوکت علی، ڈی آئی جی چوہدری خالد محمودچوہان،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی، کمشنر انلینڈریونیو سرداظفر محمود خان،ایڈیشنل کمشنر چوہدری کا شف حسین ، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال خان، ڈپٹی کمشنر کو ٹلی چوہدری حق نواز، ڈپٹی کمشنر بحالیات راجہ فاروق اکرم خان، سابق ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری جاوید اقبال،ڈائریکٹر اطلاعات امجد منہاس،میڈیا ایڈوائزرسردارزاہد تبسم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خواجہ عمران الحق سابق ڈائر یکٹر اطلا عات چوہدری محمد رشید، مسلم کا نفرنس کے رہنما جمیل تبسم،تحصیلدار عمران یو سف، ایڈمن آفیسر طارق محمود سمیت سینکڑوں افراد نے ان کے گھر میرپور میں جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کیں اور سوگوار خاندارن کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
