میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد نے کہاکہ جنگ ہو یا امن شہری دفاع کی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔جب بھی کوئی قدرتی آفات جن میں سیلاب،زلزلے،آگ یا حادثات کے واقعات رونما ہوتے ہیں تو شہری دفاع کے رضاکار فوری موقع پر پہنچ کر اپنی بلا معاضہ خدمات سرانجام دیتے ہیں۔اس حوالے سے شہری دفاع کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو تیار رہنا چاہیے سماجی تنظیم تھنک اینڈ فکس کے زیر اہتمام شہری دفاع کے رضا کاروں کو عیدی دینے پر شکر گزار ہیں جھنوں نے عید کے موقع پر ان کی حوصلہ افزائی کی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
