ڈسٹرکٹ بورڈ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن نیلم نے ہشتم اور پنجم کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا۔ جماعت ہشتم کامجموعی رزلٹ 91 جبکہ پنجم کا88 فیصد رہا۔ہشتم کلاس سے 2677 پاس جماعت پنجم سے 3226 طلباء پاس ہوئے۔پہلی 20 پوزیشنوں کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ خواجہ ذاکر حسین نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسوان سید شفقت حسین کاظمی

ڈسٹرکٹ بورڈ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن نیلم نے ہشتم اور پنجم کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا۔ جماعت ہشتم کامجموعی رزلٹ 91 جبکہ پنجم کا88 فیصد رہا۔ہشتم کلاس سے 2677 پاس جماعت پنجم سے 3226 طلباء پاس ہوئے۔پہلی 20 پوزیشنوں کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ خواجہ ذاکر حسین نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسوان سید شفقت حسین کاظمی، کنٹرولر بورڈ احسان دانش اور ڈپٹی ڈی ای او قاضی غلام سرور نے نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ پہلی پوزیشن جماعت ہشتم سے حماد احمد اعوان ولد محمد نذیر ثاقب اعوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاگراں 678،دوسری پوزیشن کشمالہ طارق دختر عبداللہ 671  نمبر ات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خواجہ سیری اور تیسری پوزیشن خواجہ عتیق احمد ولد خواجہ بشیر احمد 652 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تہجیاں جبکہ جماعت پنجم سے پہلی پوزیشن صدرہ بی بی دختر خانی زمان 472 نمبرعامر پبلک سکول باڑیاں، دوسری پوزیشن عرسہ بی بی دختر محمد حسین 468 نمبر عامر پبلک سکول باڑیاں تیسری پوزیشن نجورانی دختر اختر بٹ 459 نمبر عامر پبلک سکول باڑیاں نے حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بورڈ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن نیلم نے ہشتم اور پنجم کلاس کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا جس کے تحت جماعت ہشتم میں کل طلباء 2941 شامل ہوئے 2677 پاس اور 254 فیل ہوئے۔جماعت پنجم کے کل 3681 طلباء امتحان میں شامل ہوئے اور 3226 پاس 436 فیل ہوئے۔

Share This Post

More To Explore