کمشنر چوہدری شوکت علی نے ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے اخری عشرے میں عید کی غرض سے اپنے گھروں میں آنے والوں کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔پنلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی مانیٹرنگ کی جائے 


کمشنر چوہدری شوکت علی نے ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے اخری عشرے میں عید کی غرض سے اپنے گھروں میں آنے والوں کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔پنلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی مانیٹرنگ کی جائے اور اپنے اپنے اضلاع کے داخلی راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو مذید فعال کیا جائے،چوری اور ڈکیتیوں کے خدشات کے پیش نظرحفاظتی انتظامات کے لئے پولیس گشت کو بڑھایا جائے جبکہ عید کی شاپنگ کے دوران بھی شہریوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں،اس طرح عید کی چھٹیوں کے دوران بھی لوگوں کی جان ومال اور ان کے گھروں کی حفاظت کے لئے بھی پولیس کی گشت کو بڑھایا جائے۔

Share This Post

More To Explore