ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے میرپور شہر میں عید کی شاپنگ کے لئے شہر کے مصروف کاروباری مراکز جن میں میاں محمد روڈ،رابی سنٹر،چائینہ مارکیٹ،بنگیال اور نفیس بیکری کے آس پا س کی دوکانوں پر آنے والے گاہکوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولیا ت کے لئے شام سے رات تک ڈی سی گارڈن پارکنگ کے لئے کھول دیاہے


ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے میرپور شہر میں عید کی شاپنگ کے لئے شہر کے مصروف کاروباری مراکز جن میں میاں محمد روڈ،رابی سنٹر،چائینہ مارکیٹ،بنگیال اور نفیس بیکری کے آس پا س کی دوکانوں پر آنے والے گاہکوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولیا ت کے لئے شام سے رات تک ڈی سی گارڈن پارکنگ کے لئے کھول دیاہے،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے پولیس کے ہمراہ شاپنگ سنٹر کا دورہ کیا اور ان شاپنگ سنٹرز کے دکانوں کے مالکان حضرات اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں کی پارکنگ میاں محمد روڈ سمیت لنک روڈ پر نہ ہونے دیں،عید کی شاپنگ کے دوران عوام الناس کی سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ نے شام کے اوقات کار میں DCگارڈن کی پارکنگ کھول دی ہے جہاں وہ گاڑیاں اور موڑسائیکل پارک کی جاسکیں گی۔DCگارڈن کے علاوہ میاں محمد روڈ اور سپریم کورٹ جانے والی روڈ پر یا سرکاری رہائش گاہ کی طرف کوئی بھی گاڑی  روڈ پرپارک نہیں کی جائے گی اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Share This Post

More To Explore