ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر آٹھ مقام بازار میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف مجسٹریٹ اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر آٹھ مقام بازار میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف مجسٹریٹ اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی۔غیر قانونی پارکنگ،اوورلوڈنگ کے باعث ٹرانسپوٹروں کو بھاری جرمانے اور بعض کووارننگ دی گئی۔پرانا لاری اڈہ، مین بازار میں کھڑی جملہ گاڑیاں نیولاری اڈہ منتقل کردیں۔آٹھ مقام بازار میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے تاجران، شہریوں کو مسائل کاسامنا تھا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمودکی ہدایت پر ہفتہ کے روز نائب تحصیلدار آٹھ مقام خواجہ محمد فاروق نے ہمراہ انسپکٹرٹریفک پولیس ملک طفیل،ناظر علی منظور وسٹی تھانہ پولیس آٹھ مقام کے ہمراہ بازار میں کھڑی گاڑیوں اور اوولوڈنگ کیخلا ف آپریشن کیا۔ بازار اورمین سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو بھاری جرمانے اور وارننگ بھی دی گئی ہے۔انتظامیہ اور پولیس نے ٹرانسپورٹرں کوہدایات دیں کہ گاڑیاں پرنیولاری اڈہ ہی میں کھڑی کی جائیں۔شہریوں، تاجران نے انتظامیہ وپولیس کے مشترکہ کارروائی بخلاف غیر قانونی ٹرانسپورٹ کوسراہاہے۔

Share This Post

More To Explore