آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار نے آٹھ مقام بازار میں تجاوزات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ بازارمیں اشیاء خوردونوش کے معیار اور ریٹس چیک کیے۔ناقص اشیاء خوردونوش پر وارننگ دی گئی۔سستی سبزی / فروٹ منڈی کے انعقاد پر انتظامیہ کو شاباش دی۔سیکرٹری خوراک نے معائنہ کے دوران سبزی فروٹ منڈی کے علاوہ بیکرز، کریانہ دکانوں،پکوڑا،سموسے کی دکانوں سمیت سیاحتی مقامات کیرن کے گیسٹ ہاؤسسز / ہوٹلز میں کھانوں کے معیار بھی چیک کیے۔ آٹھ مقام بازار میں کھڑی ٹرانسپورٹ کو فی الفور نیولاری اڈہ منتقل کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر منصور قادر ڈار تین روزہ دورہ نیلم کے موقع پرانہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ آٹھ مقام بازار کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں لگائے گئے سستے سبزی / فروٹ منڈی میں معیار اور ریٹس کامعائنہ کیا۔ علاوہ ازیں دیگردکانوں کابھی معائنہ کیا۔ بازار میں کھڑی ٹرانسپورٹ کونیولاری اڈہ آٹھ مقام اور دکانوں کے سامنے تھڑے اورسیڑھیوں کاخاتمہ یقینی بنایاجائے۔ سیاحتی مقامات سمیت شہریوں اور سیاحوں کی سہولت کیلئے معیاری خوراک، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمہ پر زور دیاگیا۔ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرآٹھ مقام راجہ محمدعظیم خان،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار میر،نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر خواجہ فاروق احمد،چیئرمین یونین کونسل نگدر وسیکرٹری جنرل انجمن تاجران آٹھ مقام بازار خواجہ انیس علی،صدرانجمن تاجران عبدالرشید اعوان ہمراہ تھے۔سیکرٹری خوراک نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نیلم کے ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ مارکیٹ میں آنیوالے آٹے سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے معیار مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھاجائے۔شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق مارکیٹ میں اشیاء دستیاب ہونا چائیے۔ گرانفروشوں سمیت غفلت کے مرتکب کاروباری حضرات کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔قبل ازیں محکمہ خوراک ضلع نیلم کے آفیسران واہلکاران نے سیکرٹری خوراک کونیلم آمد پر خوش آمدید کہااور گلدستے پیش کیے گئے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
