ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز کی زیر صدارت عید فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ا جلاس میں  ڈائریکٹر سپورٹس امجد علی مغل نے فیسٹیول کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی  جبکہ ایس ایس پی مرزا زاہد، ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود ثاقب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت خان سمیت   کمیٹی کے جملہ ممبران اجلاس میں شریک تھے

ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز کی زیر صدارت عید فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ا جلاس میں  ڈائریکٹر سپورٹس امجد علی مغل نے فیسٹیول کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی  جبکہ ایس ایس پی مرزا زاہد، ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود ثاقب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت خان سمیت   کمیٹی کے جملہ ممبران اجلاس میں شریک تھے۔ تمام متعلقہ محکمہ جات کے ممبران نے اپنے اپنے محکمہ جات کی عید فیسٹیول کی تیاریوں  بارے شرکاء کو بریف کیا۔اجلاس میں طے پایا کہ عیدفیسٹیول کو پرکشش بنانے کیلئے روایتی کشمیری کلچر، علاقائی کھیلوں اوردیسی  کھانوں کی نمائش کی جائیگی۔مظفرآباد قدیمی بارہ دری سے تھری لوئر چھتر تک موٹر بوٹنگ کی جائیگی، عید فیسٹیول میں گلگت بلتستان کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز نے کہاکہ  عید فیسٹیول میں مختلف شعبہ جات میں ملک و قوم کانام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور انہیں پرائیڈ آف مظفرآباد ایوارڈ دیے جائیں گے۔ عیدفیسٹیول کی  تقریبات  کے دوران  صوفی نائٹ، پیراگلائیڈنگ، ریوررافٹنگ،  فوڈ سٹالز، میراتھن ریس، کتابوں کی نمائش سمیت دیگر سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔  تمام متعلقہ محکمہ جات فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں، فیسٹیول کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ فیسٹیول کے دوران تاریخی سیاحتی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے مظفرآباد شہر میں خصوصی بس سروس چلائی جائے گی جو شہر میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس تک سیاحوں کو لیکر جائے گی۔ عید فیسٹیول تفریح سے بھرپور ہوگا، عوام الناس زیادہ سے زیادہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔   عیدفیسٹیول میں کشمیری کلچراور ثقافت کواجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کوفروغ ملے گا۔اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر نے فوڈسٹالز بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت خان کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔

Share This Post

More To Explore