ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔جو وعدے انتخابی منشور میں عوام سے کیے گئے

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔جو وعدے انتخابی منشور میں عوام سے کیے گئے ان وعدوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔عوام کی سب سے درینہ خواہش کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرا کر اقتدار نچلی سطح تک منتقل کیا گیا اور وہ کام کیے جو تین دھائیوں سے التوا کا شکار تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی عوام دوست پالیسیوں پر آزاد کشمیر کے عوام سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے خیرمقدم کیا ہے۔ تحریک انصاف کا منشور ہی یہی ہے کہ وہ بلا تفریق احتساب کے عمل کو کڑے سے کڑا کریں گے۔ احتساب کو بلا تفریق بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر اقدامات کر رہی ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس  کی قیادت میں آزادکشمیر بہت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی وزیراعظم اس طرح عوام کے مسائل سن رہا ہے اور بذات خود انکے حل کے لیے کوشاں ہے، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ پہلی ایسی حکومت ہے جو انتخابی منشور میں کیے گے وعدوں پر ناصرف کام کر رہی ہے بلکہ بڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔توصیف عباسی نے کہا کہ وعدوں کی تکمیل کی اس رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا ناگزیر نہیں ہوگا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایک مثالی حکومت بن کر ابھری ہے۔

Share This Post

More To Explore