سیکرٹری انڈسٹریز آزاد کشمیر وجاہت رشید بیگ کی ہدایات پر محکمہ لیبر وازان و پیمائش کے انسپکٹر اوزان و پیمائش نے ہمراہ عملہ مظفرآبادشہر میں واقع پٹرول پمپس پر نصب ڈیزل اور پیٹرول کی نوزل ڈیلیوری کا معائنہ کیا۔ناپ تول کے پیمانوں کو درست کرنے ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ناپ تول کے پیمانہ جات کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ واش روم کو صاف ستھرا رکھا جانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ منتظمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں تحت ضابط کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ورکرز کو ماہانہ 25000 اجرت ادا کی جائے۔حکومتی نوٹیکفیشن اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والوں لیبر لاء کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔صارفین کو باقاعدہ میٹر چیک کروا کے تیل ڈالیں حفاظتی اقدامات درست رکھیں۔سیکرٹری انڈسٹریز کی ہدایت پر محکمہ انڈسٹریز اوزان و پیمائش کے انسپکٹر آوزن و پیمائش نے آزاد کشمیر میں نافذ العمل لیبر کے تحت جاری شدہ حکومتی نوٹیفیکشن متعلقین کو ہدایات کی گئیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
