ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری محمد ایوب نے کہا ہے کہ رب کی رضا کیلئے مہنگے داموں سامان خرید کر سستے داموں عوام کو فراہم کرنا گھاٹے کا سودا نہیں ہے، اس کا اجر اللہ کی ذات دنیا و آخرت میں عطا فرمائے گا  اللہ کو راضی کرنے کے طریقوں میں سے سب بہتر طریقہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، 


ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری محمد ایوب نے کہا ہے کہ رب کی رضا کیلئے مہنگے داموں سامان خرید کر سستے داموں عوام کو فراہم کرنا گھاٹے کا سودا نہیں ہے، اس کا اجر اللہ کی ذات دنیا و آخرت میں عطا فرمائے گا  اللہ کو راضی کرنے کے طریقوں میں سے سب بہتر طریقہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں جہاں مصنوعی مہنگائی اپنے عروج پر ہے وہی پر اپنے ذاتی جیب خرچ سے عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا بڑی نیکی ہے، بازار سے مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء خرید کر عوام کو سستے داموں فراہم کرنے سے غریب عوام کے دل سے جو دعا نکلے گی وہ دنیا و آخرت کو سنوار دیگی۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے میرپور سٹیڈیم میں رمضان ریلیف بازار کے دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا میرپورا سٹیڈیم میں رمضان ریلیف بازار میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سحری و افطاری میں استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش پر اپنی جیب سے خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا گیا جس میں کھانے پینے کی اشیا بازار سے انتہائی سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرحویلی چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ آج مہنگائی کے اس پر فتن دور میں اپنے علاؤہ دوسروں کا سوچنے والے بڑے کم اور نایاب لوگ ہوتے ہیں دوسروں کیلئے جینا ہی اصل میں زندگی ہے اور رب نے مخلوق کی خدمت کا بڑا صلہ رکھا ہے نوجوان اپنی سرگرمیاں مثبت کاموں میں لگائیں تو معاشرے میں بہتری آسکتی ہے۔ بازار کا منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Share This Post

More To Explore