ڈپٹی کمشنر سردارطاہر محمود کی ہدایت پر مجسٹریٹ صاحبان نے ضلع بھر کے بازاروں میں کریک ڈاؤن شروع کردیا۔سستی منڈیوں،بازاروں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت چیکنگ کاسلسلہ جاری۔مضرصحت،زائدالمیعاد،غیر معیاری اشیاء ضبط کرنے کے بعد تلف کردیں گئیں۔غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروختگی،زائدانراخ کی وصولی پربھاری جرمانے کیئے گئے۔عدم ریٹ لسٹ آویزگی سمیت دیگر غفلت برتنے والے تاجران کو وارننگ بھی دی گئی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر مرکز اورگلی محلے کے جملہ دکانوں کوچیک کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر آٹھ مقام راجہ محمد عظیم خان تحصیل آٹھ مقام جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مشرف حسین تحصیل شاردہ حدود میں چیکنگ کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ ایکسٹراسسٹنٹ کمشنر کامران خان،تحصیلدار ہیڈکوارٹر آٹھ مقام چوہدری بشارت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈسیفٹی آفیسر انجینئر ابرار احمد میر، نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر خواجہ فاروق احمد، نائب تحصیلدارکیل سخی زمان،نائب تحصیلدار نیابت جوراسید کبیر علی شاہ ہمراہ پولیس نفری اپنی اپنی حدودمیں ماہ صیام کے احترام اورروزہ داروں کوسستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے بازاروں کامعائنہ کررہے ہیں۔ آٹھ مقام میں قائم دوسبزی / فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے۔علاوازیں اسسٹنٹ کمشنر آٹھ مقام راجہ محمد عظیم خان، ایکسٹراسسٹنٹ کمشنر کامران خان، تحصیلدار چوہدری بشارت آٹھ مقام، کنڈلشاہی، سلام پورہ، صندوق،جورا، باڑیاں جبکہ خواجہ فاروق احمدنائب تحصیلدار ہیڈکوارٹرآٹھ مقام لالہ، ستھریاں، دنجر،کیرن، لوات، نگدر، دواریاں، چانگن، دودھنیال کے بازاروں کے معائنہ کیلئے متحرک ہیں۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شاردہ مشرف حسین تحصیل ہیڈکوارٹر شاردہ کے گردونواح میں ہونیوالی پرائس کنٹرول کمیٹی کی چیکنگ کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔نائب تحصیلدار نیابت کیل سخی زمان قدیمی بازار کیل میں شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے بازار کی چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس کی آگاہ کیاہے کہ دکانوں پر آویزاں کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں تاکہ خودساختہ مہنگائی سے بچاجاسکے۔ضلعی انتظامیہ خصوصاً فروٹ، سبزیوں، پکوڑے،سموسے، جلیبی اور بیکری سمیت کریانہ دکانوں کامعائنہ کررہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
