ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی موثر مانیٹرنگ کے سلسلہ میں میر پور سب ڈویژن کے مرکزی تجارتی مراکز


ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی موثر مانیٹرنگ کے سلسلہ میں میر پور سب ڈویژن کے مرکزی تجارتی مراکز میں پرائس اینڈکنزومر کمپلینٹ ڈیسک قائم کر دیئے جس کے مطابق سب ڈویژن میر پور میں نانگی و پرانی ہٹیاں بازار، پرانی چونگی و 1 – F روڈ اور جاتلاں و پلمنڈا بازار میں بھی پرائس اینڈکنزومر کمپلینٹ ڈیسک قائم کیے گے ہیں۔ نانگی وپرانی ہٹیاں بازارمیں تحصیلدار میر پورو میونسپل مجسٹریٹ میر پورا نچارج ڈیسک ہوں گے جبکہ پرانی چونگی و 1 – F روڈپرفاریسٹ مجسٹریٹ بطور مجسٹریٹ و انچارج ڈیسک ہوں گے۔ جاتلاں وپلمنڈا بازار میں سپیشل مجسٹریٹ محکمہ انڈسٹریزاور نائب تحصیلدارمیر پورانچارج ڈیسک ہوں گے۔ انچارج ڈیسک ہار دونوں مقامات پر ڈیسک قائم کرتے ہوئے نگرانی کر یں گے اور باقاعدہ رجسٹرڈ  رکھتے ہوئے شکایات درج کر یں گے اور انتظامیہ کو مطلع کرتے ہوئے حسب ہدایت فی الفور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ دونوں انچارج صاحبان اپنے اپنے ایریا میں سرکاری نرخ نامے کی تشہیر /اگاہی کا اہتمام بھی کر یں گے۔اسسٹنٹ کمشنرمیرپور سردار عبدالقادر مجموعی طور پر ان ڈیسک کی نگرانی کریں گے

Share This Post

More To Explore