ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے آزاد کشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ڈیڑھ سال کی مدت میں بیشمار ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کیے گئے۔ شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کو حکومتی ترجیحات میں شامل کیا گیاہے۔حکومت آزاد کشمیر نصاب تعلیم کو بہتر بنانے اور معیار تعلیم اور اساتذہ کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا مشن ہیکہ آزادکشمیر کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ توصیف عباسی نے کہا کہ ریاست کے وسائل کو لوٹ کر کرپشن کرنے والوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے۔جو کرپشن میں ملوث پایا گیا وہ خود قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا۔توصیف عباسی نے کہا کہ نوجوان ہماری حکومت کی ترجیحات کا مرکز ہیں۔آزا کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومت آزاد کشمیر اپنے محدود وسائل کے باوجود کھیلوں کے فروغ اور کشمیری ثقافت کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔بالخصوص ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے گلوکاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔شعبہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے تحت آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز میں چھوٹے گراونڈز کی تعمیر اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبہ جات منظور کیے گئے ہیں جن پر عملدرآمد ترجیح بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔
—

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
