وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 82کروڑ 96لاکھ روپے جاری کر دیئے،یہ رقم رواں سہ مائی کے لیے جاری کی گئی اور 99ہزار 2سو مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 82کروڑ 96لاکھ روپے جاری کر دیئے،یہ رقم رواں سہ مائی کے لیے جاری کی گئی اور 99ہزار 2سو مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ ریجنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رواں سہ مائی کے لیئے بینظیر کفالت پروگرام اور بینظیر تعلیمی وظائف کی بروقت شفاف ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بینظیر کفالت پروگرام کی ریجنل ٹیم اور معاون ادارے بینک الفلاح رقوم کی بھرپور کوشش ہے کہ مستحقین کو وظائف کی رقوم کی بروقت اور شفاف  ترسیلات کی وصولی کو یقینی بنائیں۔ بعض مقامات پر کچھ فنی خرابی یا دشواری ہے جسے دور کرنے کے لیئے ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بینظیر کفالت پروگرام کے تحت دیئے جانے والے وظیفے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب مستحق خواتین رواں سہ مائی میں 8500روپے وظیفہ وصول کریں گی۔ ڈاکٹر عزیز نے کہا صرف دو دنوں میں  12ہزار 421مستحق خواتین کو 10کروڑ 55لاکھ سے زائد کی رقومات ادا کی جا چکی ہیں جو کل رقوم کا 12فیصد ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ تمام تقسیم کے مراکز میں فنڈز پہنچ چکے ہیں  وہاں تقسیم کرنے والا عملہ بھی بلا تعطل موجود ہے۔ مستحق خواتین اپنی بائیومیٹرک تصدیق کروا کر پوری رقم وصول کریں اور اس کی متعلقہ برانچ سے رسید بھی لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنک الفلاح کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہیں بنک نے بھی اپنا ریجنل فوکل پرسن مقرر کیا ہوا ہے مستحقین کسی قسم کی پریشانی یا شکایت کی صورت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلقہ دفاتر سے رابطہ کریں۔

Share This Post

More To Explore