صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 05اگست2019کے بھارتی اقدامات کے بعد بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہے اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ خودبھارت میں مقیم اقلیتوں کو بھارتی حکومت کی طرف سے ناروا سلوک کا سامنا ہے اور بھارت میں مقیم اقلیتیں بھارتی ظلم و جبر کے زیر عتاب ہیں۔ لہذا ایسی صورت میں بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے اور مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کی ضرورت ہے۔ لہذا اس سلسلے میں اندرون و بیرون ملک آباد کشمیری انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب مبذول کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماء فیض حمید فیضی کے ہمراہ کھڑی شریف کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر برقیات و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیض حمید فیضی نے کہا کہ ہم آپ (صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر)کی ہدایت پربرطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے متحرک ہیں۔ اس موقع پر فیض حمید فیضی نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست نے قبول کر لی اور وہ جلد ہی برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آپ جیسے وفادار اور جانثار ساتھیوں کی وجہ سے ہی میری قوت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور میں نہ صرف کشمیر کی آزادی کے لئے عالمی سطح پر کوششیں کر رہا ہوں بلکہ میری کوشش ہے کہ آزادکشمیر میں بھی ایک بہتر ماحول پیدا ہو اور آزادکشمیر کے عوام کی خوشحالی اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر سکوں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
