میرپور (پی آئی ڈی ) 20مارچ 2023ء
ریجنل ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی کیمپس میرپور کرنل ر طاہر نجیب راجہ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے قرآن اور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کر کہ ہی ”وکٹری اسٹینڈ” تک پہنچا جا سکتا ہے۔دینی فرائض کی سمجھ اور ان پر عمل کرنا جہاں ضروری ہے،وہاں نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس کو بحیثیت دنیا کے سب سے بڑے لیڈر،کے کردار کو،اپنی عملی زندگیوں پر لاگو کر کے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں۔علم مؤمن کی کھوئی ہوئی میراث ہے،جس کے حصول اور نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ کے کء پہلوؤں سے نئی نسل کو روشناس کرانے کی بھاری زمہ داری والدین،اساتذہ اور علماء اکرام پر عائد ہوتی ہے۔میئر میونسپل کارپوریشن میرپور عثمان خالد چوہدری نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کا بہت اہم کردار ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار ”کپس سکول میرپور کیمپس” کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات (سال 2023/2022) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی کیمپس میرپور کرنل ر طاہر نجیب راجہ اور صدر تقریب میئر میونسپل کارپوریشن میرپور عثمان خالد چوہدری نے اساتذہ،طلباء طالبات و مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے جبکہ ادارہ ھذا کی جانب سے مہمانانِ گرامی کو سوینئرز پیش کی گئیں۔ڈائریکٹر کپس محمد اویس نے ویلکم خطاب میں والدین کی طلباء طالبات کی زندگیوں میں اہمیت اور جدید تعلیم کے تقاضوں پر مفصل روشنی ڈالی جبکہ پرنسپل محترمہ رفعت مشتاق نے ادارہ ھذا کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بچوں اور بچیوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے،ملے نغمے اور ٹیبلوز پیش کیئے۔اس پروقار تقریب میں والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر مظہر شاہ نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر مظہر شاہ نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے بگنہ، آٹھمقام