وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر مظہر شاہ نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر مظہر شاہ نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے بگنہ، آٹھمقام اور شاہکوٹ میں متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں متاثرہ مکانات و دیگر نقصانات کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ جنگ کی ایک قیمت ہوتی ہے یقینا ہم نے بھی بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کی قیمت چکائی ہے۔ ہمارے شہداء ہمارا اثاثہ ہیں۔ ہم نے جیتی ہوئی جنگ میں ہونے والے نقصانات بخوشی قبول کئے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر نے حوصلہ افزائی کیلئے شہداء کے ورثاء کو 24 گھنٹوں کے اندر معاوضہ جات ادا کئے ہیں۔ زخمیوں کو بھی معاوضہ جات دئے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Share This Post

More To Explore