ہجیرہ کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے فری وٹنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹروں نے مختلف قسم کے جانوروں کا چیک اپ کیا۔


  ہجیرہ کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے فری وٹنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹروں نے مختلف قسم کے جانوروں کا چیک اپ کیا۔  مقامی علاقے کے لوگوں کو اور لاوسٹاک کے مالکان کو جانوروں کی صحت اورجانوروں کی روز مرہ کی خوراک کے حوالے سے اگاہ کیا۔ اور جانوروں کی مختلف قسم کی بیماریوں کے حوالے سے بھی اگاہی دی۔ سول ایڈمنسٹریشن بھی اس کیمپ کا حصہ رہے۔ جس میں پولیس اور ناری گاوں کے وارڈ انچارج شامل ہیں۔ مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسرنے فری وٹنری میڈیکل کیمپ کی ٹیم کو تمام تر معاونت فراہم کی۔ ہجیرہ ناری گاوں کے مقام پر لگایا جانے والا کیمپ 14 مارچ کو صبح نو بجے شروع ہو کر شام تین بجے تک جاری رہا۔ فری وٹنری میڈیکل کیمپ میں لوگوں نے جانوروں کی بڑی تعداد کا چیک اپ کروایا اور ڈاکٹرز کے ہمدردانہ رویے کو بھر پور سراہا۔ وٹنری میڈیکل کیمپ میں 2585 جانوروں  کا چیک کیاگیا۔ جس میں 310 گائے، 297 بھینسے،285 بھیڑ، 618 بکریاں، 853 مرغیاں، 124 گدھے اور 98 کتے  شامل ہیں۔ عوام علاقہ نے پاکستان آرمی کی جانب سے فری وٹنری میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ پاکستان فوج ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان فوج کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Share This Post

More To Explore