آزاد کشمیر کے انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹرامیراحمدشیخ نے کہاہے کہ حالیہ ممکنہ دہشت گردی کی لہر کے خدشات کے پیش نظر آزاد کشمیر میں پولیس فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اضلاع کے انٹری پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کو مرکزی کنٹرول روم سے لنک کیا گیا ہے تاکہ جرائم اور مشکوک پیشہ افراد کی مانیٹرنگ ہوسکے۔شہری کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملاث افراد کی 1717ٹال فری نمبر پر اطلاع کریں۔آزاد کشمیر میں امن وامان کے قیام،جرائم کے مرتکب،منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آزادکشمیرپولیس دیگرصوبوں کی نسبت بہتراورپروفیشنل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میرپور کے دوران پولیس خدمت سنٹر کا افتتاح کرنے اور معائنہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد محمود چوہان،ایس ایس پی راجہ عرفان سیلم،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال اور ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آ ئی جی پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا اور مرکز کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت معاشی چیلنجز سمیت دہشت گردی کی نئی لہر کی سرکوبی کرنے کے لئے آزاد کشمیر پولیس کو تمام اضلاع میں پیش بندی سیکورٹی کی حکمت عملی کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں انٹری پوائنٹس پر سی سی ٹی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس طرح ہر تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے تاہم پولیس عوام اور میڈیا کے تعاون کے بغیر سو فیصد اہداف حاصل نہیں کرسکتی۔عوام الناس اور میڈیا نمائندگان جرائم پیشہ اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے والوں کی بروقت اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔عام شہریوں کے لئے پولیس محافظ ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے لئے پولیس کوئی رورعایت نہیں برتے گی۔ٹریفک کے نظام میں بھی بہت بہتری لا رہے ہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کے لئے چالان اور جرمانے کرنے کے بجائے ڈرائیور حضرات کو ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ٹریفک قوانین کا پابند کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انہیں احساس ذمہ داری ہو کہ انہیں اور ان کے ساتھ سواروں کی زندگیاں ڈرائیور کے مثبت رویہ سے ہی محفوظ ہیں جب ڈرائیور حضرات میں احساس ہو جائے تو پھر وہ غلطیاں بھی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس اب کسی سفارش پر جاری نہیں کیے جاتے۔انہوں نے میرپور پولیس کی کارکردگی پر ایس ایس پی راجہ عرفان سیلم خان اور ان کی جملہ پروفیشنل ٹیم کو سراہا اور کہاکہ انہوں نے جس طرح اندھے قتل،ڈکیتیوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا ہے وہ قابل تحسین اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پولیس افسران اور جوانوں میں جذبہ کے ساتھ اصل ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے کہ ان کے کیا فرائض ہیں۔پولیس کے فرائض کی ادائیگی میں غفلت،لاپروائی اور عدم توجہ کی کوئی گنجائش نہیں۔پولیس جاگ رہی ہو تو عوام سکون سے رہتے ہیں انہوں نے بلدیاتی انتخابات،مردم شماری سمیت دیگر قومی معاملات میں بھی احسن طریقے سے پولیس خدمات کو سراہا اور انہیں مبارک دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
