وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایات پر قومی و علاقائی کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ڈویژن میرپور کی سطح پر منعقد ہونے والا جشن بہاراں میلہ کی افتتاحی تقریب 16مارچ کو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ ”جشن بہاراں میلہ کے سلسلہ میں کرکٹ اسٹیڈیم میں مختلف رنگا رنگ پروگرامز منعقد ہوں گے جن میں حمد ونعت،ٹیبلو شو اور پی ٹی شو منعقد ہوں گے جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں T20کرکٹ میچ بھی ہوگا۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی آزادکشمیر کے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان ہوں گے جبکہ اس موقع پر مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات بھی مختلف پروگرامز پیش کریں گے۔ 17مارچ کو سپورٹس کمپلیکس نیو سٹی میں بیڈ منٹن میچ،عقاب سکول میرپور میں بلائنڈ چائلڈ کرکٹ میچ اور بوائز ڈگری کالج میرپور فٹبال کامیچ ہوگا جبکہ آصفہ بھٹو پارک میں محکمانہ اور ثقافتی سٹالز،فلاور Exhibitionاور دیگر نمائش کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ 18مارچ کو گرلز سکول کلیال میں وویمن والی بال میچ کے علاوہ لہڑی گراؤنڈ میں نیزہ بازی اور روائتی کھیلوں کے پروگرام کی افتتاخی تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہوں گے اور 19مارچ کو اختتامی تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اس طرح 20مارچ کو جشن بہاراں کا آخری پروگرام ”آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ“ تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی ہو گا۔تمام محکمہ جات اور عوام الناس ان صحت مند کھیل و تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں میں شریک ہوں اور اپنی ثقافت کو اجاگر کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
