وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے ہم نے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کیا 

 اٹھانے والے مئیرز ,ڈپٹی مئیرز ،چئیرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد دیتا ہوں توقع ہے کہ وہ عوام کی خواہشات پر پورا اترنے کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مئیرز ،ڈپٹی مئیرز ،چئیرمین اور وائس چیئرمین کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں ،یہ کریڈٹ تحریک انصاف کی حکومت کو گیا ہے کہ اس نے 31 سال بعد آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر نوجوان قیادت کو ابھرنے کا موقع دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا ویژن یہی تھا کہ ہم نے ہر حال میں یہ انتخابات کروانے ہیں کیونکہ سیاسی نرسری نایاب ہو رہی تھی کوئی ایسا طریقہ نہیں تھا جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں پیش کرنے کا موقع ملتا آزادکشمیر میں ایک قسم کا سیاسی جمود تھا جسے ہم نے توڑا ہے لوگ پرانے چہرے دیکھ دیکھ کر اور پھر انہی چہروں  کو ایک دوسری جماعتوں میں دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکے تھے یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیاسی گہما گہمی دیکھنے میں آئی اور لوگ سیاسی طور پر چارج ہو گئے اور انہوں نے تمام تر سیاسی عمل  مثبت انداز میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ اب تمام تر زمہ داری منتخب نمائندوں کے کاندھوں پر ہے کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلیے دن رات ایک کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام منتخب نمائندوں کو بھرپور مدد فراہم کرے گی ان کی الگ سے شناخت ہو گی اور انہیں سپیشل گاؤن دئیے جائیں گے جو ان کی پہچان بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں اختیارات بھی دئے جائیں گے تاکہ وہ عوام کے مسائل حل کر سکیں

Share This Post

More To Explore