آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین سے نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر فرزند کشمیر و پی ٹی آئی کے مرکزی نوجوان رہنما چوہدری صہیب ارشد اور دیگر افرادبھی موجود ہیں۔ نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر حکومت چوہدری یاسرسلطان کی طرف سے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی اور چیئرمین ضلع کونسل منتخب کروانے کے لئے جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر میں نہ صرف پورا اتروں گا بلکہ ان کے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا اور اپنے عہدے کو قائدین کی امانت کے طور پر استعمال کرونگا۔میرپور کی تعمیر وترقی اور خوشحال اور سیاست میں بیرسٹر سلطان محمود خاندان کے ساتھ پہلے بھی وفاداری نبھائی ہے اور آئندہ بھی نبھاتا رہوں گا۔وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر کی حیثیت سے انتخابی مہم میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا جو وعدہ کیا تھا اسے نہ صرف پورا کیا بلکہ اب منتخب بلدیاتی ممبران کے ذریعے اقتدار گراس روٹ لیول تک منتقل کررہے ہیں اب بلدیاتی کونسلرز کی زمہ داری ہے کہ وہ مقامی نوعیت کے مسائل حل کریں جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم بھی بھرپور معاونت کریں گے۔
میرپور

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
